سانحہ کوئٹہ ، وکلاء کی طرف سے سوگ کا سلسلہ جاری ، دوسرے روز بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

سانحہ کوئٹہ ، وکلاء کی طرف سے سوگ کا سلسلہ جاری ، دوسرے روز بھی عدالتی ...

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )سانحہ کوئٹہ میں ہونے والے شہداء کی یاد میں وکلاء تنظیموں کی طرف سے سوگ کا سلسلہ جاری ہے ۔سانحہ کوئٹہ کے سلسلے میں گزشتہ روز بھی لاہور سمیت پنجاب بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیااور یوم سوگ منایا گیا،وکلا فوری نوعیت کے مقدمات میں بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ۔پاکستان بار کونسل اورلاہور بار نے 3 جبکہ پنجاب بار کونسل نے دو روزہ ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔ملک بھر کی طرح لاہور سمیت پنجاب بھر میں دوسرے روز بھی عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ جاری ہے جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکی،سانحہ کوئٹہ پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 7روز ،لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے 3 روز جبکہ لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی 7روزہ سوگ کا اعلان کررکھا ہے ،سوگ کے دوران تمام وکلا سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوئے ،سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں گزشتہ روز سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے تعزیتی اجلاس منعقد کیاگیا۔علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعہ سے پوری قوم غم کی کیفیت میں ہے۔حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے عملی اقدامات کرئے اور کومبنگ آپریشن کو تیز تر کرتے ہو ئے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

سوگ

مزید :

صفحہ اول -