، کوئٹہ ،راولپنڈی میں کومبنگ آپریشن شروع،سیکیورٹی اداروں کے سینکڑوں جوان شریک ہیں:آئی ایس پی آر
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کیمطابق کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے،آرمی چیف کے حکم پر کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن شروع کیا گیا ہے،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشن کوئٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کیا جارہا ہے،آپریشن میں ایف سی کے پانچ سو اور پولیس کے 150جوان حصہ لے رہے ہیں،اے ٹی ایف اور سی ٹی ڈی کے ایک سو کے لگ بھگ جوان بھی اس آپریشن میں شریک ہیں،راولپنڈی میں بھی یہ کومبنگ آپریشن کیا جارہا ہے،آرمی چیف نے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کی ہدایت کی تھی۔واضع رہے کہ ملک بھر میں سانحہ کوئٹہ کے بعد کومبنگ آپریشن شروع کیا گیا ہے،مختلف علاقوں سے مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔