پشاور اسلام آباد، افغان خفیہ ایجنسی کے 3ایجنٹ گرفتار، ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری اسلحہ برآمد

پشاور اسلام آباد، افغان خفیہ ایجنسی کے 3ایجنٹ گرفتار، ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری ...

  

 پشاور،اسلام آباد( اے این این ) پشاوراوراسلام آباد سے افغان خفیہ ادارے کے تین ایجنٹ گرفتار ،تفتیش کیلئے نامعلوم مقامات پرمنتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ریگی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران دو افغانوں کو حراست میں لے لیا۔ انکے قبضے سے دیسی ساختہ تین کلو گرام بم، ہینڈ گرنیڈ اور دیگراسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ایجنٹوں عتیق اللہ اور عبد الصبور کا تعلق افغان خفیہ ایجنسی سے ہے، جس کیلئے کام کرنے کا وہ لاکھوں روپے معاوضہ وصول کرتے تھے۔ دہشت گردایجنٹوں کی تحویل سے گنجان آباد علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی برآمد ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کو ہمسایہ ملک کی خفیہ ایجنسی سے لاکھوں روپے تنخواہ ملتی تھی اور وہ تہکال میں مدرسے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دوسری جانب اسلام آباد کے علاقہ بارہ کہو سے ایک افغان باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے، جو مبینہ طور پر حساس ادارے کے باہر ریکی کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے کہاہے کہ گرفتار شخص افغان انٹیلی جنس ادارے کا اہلکار ہے۔ اس کے پاس کوئی شناختی دستاویز موجود نہیں ۔ سکیورٹی اداروں نے گرفتار افغان باشندے کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

افغان ایجنٹ گرفتار

مزید :

صفحہ اول -