نازی جنرل کی طلائی ملمع کاری والی پستول کے لاکھوں یورو میں فروخت کی توقع

نازی جنرل کی طلائی ملمع کاری والی پستول کے لاکھوں یورو میں فروخت کی توقع

  

برلن (اے پی پی) ایڈولف ہٹلر کی زیر قیادت نازی پارٹی کے اہم رہنماوں میں سے اور دوسری عالمی جنگ میں جرمن فضائیہ کے کمانڈر انچیف ہر مین گیورینگ کیطلائی ملمع کاریوالی پستول کو نیلامی میں فروخت کیا جائے گا۔جرمن روزنامہ کے مطابق گیونرنگ کے طلائی ملمع کاریوالی پستول کو متحدہ ا مریکہ کی ریاست الینیوس میں روک آئی لینڈ میوزیم میں فروخت کیا جائے گا۔یہ نیلامی نو سے گیارہ ستمبر کی تاریخوں کے درمیان ہوگی۔گیورنگ 1939 میں بنوایا گیا تھا اور اب اس پستول کے تین لاکھ 60 ہزار یورو میں فروخت کیے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔گیورنگ نے مئی 1945 میں آسٹریا میں جب امریکی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالے تھے تو اس وقت ان کے پاس طلائی ملمع کاری والی پی پی کے قسم کی پستول موجود تھی۔

مزید :

عالمی منظر -