جنوبی افریقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 30سالہ پاکستانی نوجوان

جنوبی افریقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 30سالہ پاکستانی نوجوان

  

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)جنوبی افریقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی نوجوان کو قتل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق لنیزیا کے علاقے لہائی میں 30سالہ شاہد ایوب والد محمد ایوب جن کا اپنا کاروبار تھا پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا اور قتل کر کے موبائل اور نقدی لوٹ لی،شاہد ایوب ایبٹ آباد کا رہائشی تھا۔میت کو ضروری کارروائی کے بعد پاکستان منتقل کر دیا جائے گا۔پاکستان ساؤتھ افریقہ یوتھ ایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر سعید میو نے شاہد ایوب کے قتل پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد ایوب بہت پیارے انسان تھے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے،آمین

مزید :

عالمی منظر -