انڈر با ہوٹل فور وے میں ایمرٹس ائیر لائن کی سالانہ ایوارڈز تقریب

انڈر با ہوٹل فور وے میں ایمرٹس ائیر لائن کی سالانہ ایوارڈز تقریب

  

جوہانسبرگ (بیورو رپورٹ) انڈر با ہوٹل فور وے میں ایمرٹس ائیر لائن نے سالانہ ایوارڈز تقریب منعقد کی جس میں پورے جنوبی افریقہ سے 280 ایجنٹ نے شرکت کی جن میں انڈین‘ صومالین‘ ایتھوپین‘ بنگلہ دیش‘ پاکستان اور دوسرے کئی ملکوں سے تعلق رکھنے والے ایجنٹ حضرات شامل تھے۔ رواں سال فورڈ سبرگ میں قائم بداوی ٹریول‘ عاصم جاوید میاں گروپ اس سال بھی ٹاپ ٹین ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی اس موقع پر حسن اختر کیانی نے بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ میں مقیم ہمارے پاکستانی بھائیوں کو چاہیے کے جس طرح سے دوسرے ملکوں کے لوگ اپنے لوگوں کو سپورٹ کرتے ہیں پاکستانی بھائی بھی ہمیشہ اپنے پاکستانی بھائیوں کو سپورٹ کریں۔ حسن کیانی نے مزید کہا کہ بداوی ٹریول کی کامیابی ان تمام پاکستانیوں کی کامیابی ہے جنہوں نے ہمیشہ بداوی ٹریول کو سپورٹ کیا اور ہماری بھی ہمیشہ سے یہی کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کے اعتمار پر پورا اُتریں۔

مزید :

عالمی منظر -