برطانوی وزیر اعظم کا ٹیلی فون پر ایرانی صدر سے رابطہ

برطانوی وزیر اعظم کا ٹیلی فون پر ایرانی صدر سے رابطہ

  

لندن (اے پی پی) برطانوی وزیر اعظمت تھریسا مے نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کئی اہم معاملات کے علاوہ ایرانی نثراد برطانوی شہری نازنین زاغرنی رتکلیف کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ لندن حکومت کی طرف سے آج بتایا گیا کہ مے نے روحانی سے کہا کہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کی بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہوئے تہران کو ان معاملات پر مؤثر پیشرفت کرنا چاہیے۔

37 سالہ رتکلیف کو اپریل میں ایرانی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش میں تھیں۔

مزید :

عالمی منظر -