ادریس دیبی نے پانچویں مرتبہ چاڈ کے صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا

ادریس دیبی نے پانچویں مرتبہ چاڈ کے صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا

  

نجامینا (اے پی پی) افریقی ملک چاڈ کے صدر ادریس دیبی نے پانچویں مرتبہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اس حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریب میں متعدد افریقی سربراہان ملکت و حکومت کے علاوہ فرانسیسی وزیر دفاع بھی شریک ہوئے۔ فوج کے 64 سالہ سابق کمانڈر انچیف دیبی نے 1990ء میں ایک فوجی بغاوت کے بعد اقتدار حاصل کیا تھا۔ حلف برداری کی تقریب کا انعقاد اس مقصد کے لیے خصوصی طور پر تعمیر کیے جانے والے ایک ہوٹل میں کیا گیا۔

چاڈ میں شہری حقوق محدود کرنے اور رہائش اور ملازمتوں کے ناموافق حالات اور دیگر پابندیوں کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -