دنیا کی دس طاقت ور ترین خواتین کی فہرست جاری کردی گئی

دنیا کی دس طاقت ور ترین خواتین کی فہرست جاری کردی گئی

  

لندن (اے پی پی) بین الاقوامی سروے کے مطابق دنیا کی دس طاقتور ترین خواتین ہیں۔62 سالہ انجیلا میرکل سن 2005 میں جرمنی کی پہلی خاتون چانسلر منتخب ہوئی تھیں اور تب سے یورپ کی سب سے بڑی معیشت کی قیادت کر رہی ہیں۔تھریسا مے 59 سالہ مارگریٹ تھیچر کے بعد رواں برس 13 جولائی کو برطانیہ کی دوسری خاتون وزیراعظم بنی تھیں۔ 68 سالہ ہیلری کلنٹن امریکا کی سابق خاتون اول، سینیٹر اور امریکا کی وزیر خارجہ رہ چکی ہیں۔ اب ہیلری کلنٹن وائٹ ہاؤس کو اپنی اگلی منزل کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔ وہ امریکا کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جنھوں نے ایک بڑی سیاسی جماعت میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہےآنگ سان سوچی71 سالہ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی میانمار میں جہوریت کی علمبردار ہیں۔ برما کے آئین کے تحت وہ اس ملک کی صدر بننے کی اہل نہیں ہیں۔ وہ تقریبا پندرہ برس قید یا نظر بند رہی تھیں۔ایلن جونسن سرلیف77 سالہ لائبیریا کی صدر ایلن جونسن نے اس وقت تاریخ رقم کی جب 2005ء میں وہ براعظم افریقہ میں کسی ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئیں۔ وہ نوبل انعام بھی حاصل کر چکی ہیں۔مشیل بیچلیٹ64 سالہ مشیل بیچلیٹ چلی کی صدر ہیں اور لاطینی امریکا میں واحد خاتون سیاسی لیڈر ہیں۔ وہ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے تشدد بھی برداشت کر چکی ہیں۔کرسٹین لا گارڈ60 سالہ لاگارڈ پہلی خاتون ہیں جو 2011ء کے اقتصادی بحران کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ مقرر ہوئی تھیں۔ وہ فرانس کی پہلی خاتون وزیر خزانہ بھی تھیں۔جینٹ ییلن69 سالہ جینٹ 2013ء میں امریکی فیڈرل ریزرو کی سربراہ تعینات ہوئی تھیں۔ وہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے دور حکومت میں چیف اکانومسٹ بھی رہ چکی ہیں۔ , بلگاریان بوکووا64 سالہ بلگاریان 2009ء میں اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسکو کی پہلی خاتون سربراہ تعینات ہوئی تھیں۔ اس ادارے کے ذریعے وہ خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے بھی شارٹ لسٹ کی جاچکی ہیں مارگریٹ چین68 سالہ مارگریٹ عالمی ادارہء صحت کی سربراہ ہیں اور اپنی قیادت میں خواتین کی صحت کے لیے خصوصی کام کر رہی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -