ناگاساکی پر جوہری بم گرائے جانے کو 71 برس ہو گئے

ناگاساکی پر جوہری بم گرائے جانے کو 71 برس ہو گئے

  

ٹوکیو (اے پی پی) جاپانی شہر ناگاساکی پر امریکا کی طرف سے ایٹم بم گرائے جانے کے واقعے کے 71 برس مکمل ہونے پر شہر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ شہر کے ’امن پارک‘ میں منعقد کی گئی اس تقریب میں ہزاروں شہریوں کے علاوہ 53 ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ ناگاساکی کی میئر نے اس موقع پر عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ چھ اگست کو ہیرو شیما پر پہلے ایٹمی حملے کے بعد امریکا نے نو اگست کو ناگا ساکی پر ایٹم بم گرایا تھا جس کے نتیجے میں 74 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -