شارجہ میں ایک نوجوان نے آگ بجھانے والے آلے سے والد کو قتل کر دیا

شارجہ میں ایک نوجوان نے آگ بجھانے والے آلے سے والد کو قتل کر دیا

  

شارجہ (اے پی پی) شارجہ میں ایک نوجوان نے آگ بجھانے والے آلے سے وار کر کے اپنے والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مقتول کے بھائی نے شارجہ پولیس کو بتایا کہ جب وہ گھر پہنچا تو اسکا بھتیجا اپنے مردہ والد سے لپٹ کر رو رہا تھا اور اس نے مجھے کہا کہ جیسے میں نے اس آگ بجھانے والے سیلنڈر سے اپنے باپ کو ما را ہے آپ اسی آلے سے مجھے بھی مار دیں۔پولیس نے 16سالہ نوجوان قتل کرنے کے جرم میں حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ باپ کو قتل کرنے والے نوجوان ذہنی مریض لگتا ہے اسکا مکمل میڈیکل کرایا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -