دبئی میں ایک خاتون نے شہزادی بن کر 901ایمر جنسی نمبر پر کال کر دی

دبئی میں ایک خاتون نے شہزادی بن کر 901ایمر جنسی نمبر پر کال کر دی

  

دبئی (اے پی پی) دبئی پولیس کال سنٹر پر ایک خاتون نے متحدہ عرب امارات کی شہزادی بن کر کال کر دی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی ایمر جنسی کال سنٹر کے مینجر ڈاکڑ میجر محمد علی الحمودی نے اپنے ایک بیان مین کہا ہے کہ کال سنٹر پر بوگس کال آنا ایک معمول بن گیا ہے مگر ہمارے اہلکار جھوٹی اور سچی کال کو سمجھنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دبئی کال سنٹر پر ایک خاتون نے متحدہ عرب امارات کی شہزادی بن کر کا ل کی اور مو ئقف اختیا ر کیا کہ اس کے ساتھ کسی شخص نے 9لاکھ99ہزار ڈالر کا دھوکا کیا ہے کال کرنے کے بعد اس خاتون نے اپنا موبائل نمبر بند کر دیا ۔بعد میں کئی بار اس نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر مسلسل نمبر بند ہونے کی وجہ سے اس خاتون سے رابطہ نہ ہو سکا

کیونکہ یہ بھی ایک بوگس کال تھی۔انہوں نے کہا کہ ایسی بہت سی بوگس کالوں کے بعد کال سنٹر کے اہلکار حتی الامکان صبر و تحمل کا م مظاہرہ کرتے ہیں۔

کیو نکہ ملازمین اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -