جرمنی، استغاثہ نے آٹھ مشتبہ نازیوں کا سراغ لگا لیا

جرمنی، استغاثہ نے آٹھ مشتبہ نازیوں کا سراغ لگا لیا

  

برلن (اے پی پی) جرمن استغاثہ نے بتایا ہے کہ ایسے مزید آٹھ نازی مشتبہ افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جو اس وقت جرمنی میں ہی سکونت پذیر ہیں۔ ان مشتبہ افراد کے بارے میں شک ہے کہ یہ دوسری عالمی جنگ کے دوران شٹٹ ہوف کے اذیتی کیمپ میں کام کرتے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے۔ ان مشتبہ افراد میں چار مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔ شٹٹ ہوف کے اذیتی کیمپ میں نازی دور حکومت میں تقریباً 65 ہزار افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -