کابل‘ امریکی یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں معطل

کابل‘ امریکی یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں معطل

  

کابل( آن لائن ) افغانستان کی امریکی یونیورسٹی نے اپنے تدریسی عملے کے دو ارکان کے اغوا کے بعد یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں عارضی طور پرمعطل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یونیورسٹی کے فیس بک پیج پر شائع ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اغوا ء شدہ تدریسی عملے کے دو ارکان کی فوری اور محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لئے افغان حکام کے ساتھ ساتھ کابل میں متعلقہ سفارتی مشنوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور مغوی لیکچررز کی بازیانی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی جلد اپنی تدریسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گی۔ یونیورسٹی کے صدرمارک کا کہنا ہے کی اس خبرنے ہمیں ھلا کر رکھ دیا ہے۔اور یونیورسٹی کے اہلکاروں اور طلبہ کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے چوکس رہیں گے ۔160

افغان حکام کیمطابق اتوار کی شام نامعلوم افراد یونیورسٹی کے قریب روڈ سے ایک امریکی اور ایک آسٹریلوی لیکچرر کو اغوا کیا تھا تاھم کسی گروہ نے اب تک ان کے ا غوا ء کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -