امریکا کی سعودی عرب کو 130ٹینکوں اور دیگر فوجی سامان کی فروخت کی منظوری

امریکا کی سعودی عرب کو 130ٹینکوں اور دیگر فوجی سامان کی فروخت کی منظوری

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو ایک ارب پندرہ کروڑ ڈالرز مالیت کے 130 ابرامس ٹینکوں اور 20 بکتربند گاڑیوں اور دوسرے فوجی آلات کی فروخت کی منظوری دے دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوسرے ممالک کو امریکی اسلحے کی فروخت کے ذمے دار ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے ا یک بیان میں کہا کہ اس سودے سے ایک علاقائی شراکت دار کی سکیورٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور اس سے امریکا کی قومی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔مزید کہاگیا کہ سعودی عرب کو ٹینک اور گاڑیاں جنرل ڈائنامکس کے ذریعے فروخت کی جائیں گی۔اس ایجنسی نے ارکانِ کانگریس کے لیے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک نوٹس میں کہا ہے کہ '' اس فروخت سے سعودی عرب کی شاہی برّی فوج کی امریکی افواج کے ساتھ عسکری ہم آہنگی بڑھے گی اور یہ سعودی عرب کی سلامتی اور اس کی مسلح افواج کو جدید بنانے کے لیے امریکا کی کمٹمنٹ کی بھی مظہر ہے۔

مزید :

عالمی منظر -