ترکی میں اسلحہ بھیجنے والے ممالک ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہیں

ترکی میں اسلحہ بھیجنے والے ممالک ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہیں

  

تہران (اے پی پی) ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور نے کہا ہے کہ ترکی میں فوجی امداد بھیجنے والے ممالک اس ملک میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے ذمے دار ہیں۔ابراہیم رحیم پور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جن ممالک نے ترکی میں فوجی امداد ارسال کرتے تھے انہوں نے ہی اس ملک میں فوجی بغاوت کی پلاننگ کی تھی۔ایران کے نائب وزیر خارجہ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بہت سے افراد ناکام فوجی بغاوت میں امریکہ کے ملوث ہونے کی بات کر رہے ہیں کہا کہ ایران کے پاس اس سلسلے میں خاص اطلاعات نہیں ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -