ایمریٹس ائیر لائنز سے ایک ملین ڈالر کی لاٹری جیتنے والے بھارتی شہری کا رقم غریبوں پر لٹانے کا اعلان

ایمریٹس ائیر لائنز سے ایک ملین ڈالر کی لاٹری جیتنے والے بھارتی شہری کا رقم ...

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہوائی حادثے میں زندہ بچ جانیوالے دبئی میں مقیم بھارتی شہری محمد بشر عبداللہ نے ایک دن قبل ایک ملین ڈالر کی لاٹری جیتی تھی۔سی این این کی رپورٹ کیمطابق گزشتہ ہفتے دبئی ائر پورٹ پر اترتے ہی ایمریٹس ائر لائن کی فلائیٹ ای کے 521میں آگ لگ گئی تھی ،اس پرواز میں تین سو مسافر سوار تھے جو خوش قسمتی سے زندہ بچ گئے،ان میں 62سالہ بھارتی محمد بشیر عبدالخدر بھی تھا،اس کا کہنا ہے کہ میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے دوسری بار زندگی ملی،صرف یہی نہیں اس خوش قسمت شخص نے ایک دن قبل دبئی ڈیوٹی فری میلینم ملینئر ڈرا میں ایک ملین ڈالر بھی جیتے ہیں،بشیر عبدالخدر کا کہنا ہے کہ دسمبر میں ملازمت سے ریٹائر ہوکر جیتی گئی رقم کو بھارت کے غریب لوگوں کی خدمت میں صرف کردوں گا۔

مزید :

صفحہ آخر -