چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ ایڈوائزری کمیٹی دوبارہ تشکیل دیدی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ ایڈوائزری کمیٹی دوبارہ تشکیل دیدی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ضلعی عدلیہ ایڈوائزری کمیٹی دوبارہ تشکیل دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ایڈوائزری کمیٹی ماتحت عدلیہ کے مسائل موثر انداز میں حل کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور ممبر انسپکشن ٹیم کو ایکس آفیشو ممبر مقررکئے گئے ہیں جو بالترتیب کمیٹی کے چیئرمین اور سیکرٹری ہوں گے ۔کمیٹی کا ہر 15 روز بعد لاہور ہائیکورٹ میں اجلاس منعقد ہوگا۔ضلعی عدلیہ ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان شکیل احمد ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی بہادر علی خان ، سپیشل جج کسٹمز لاہور امیر احمد خان ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ چوہدری ظفراقبال نعیم ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ محمد یوسف اوجلا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم ماہ رخ عزیز جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور شازب سعید ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور مس شاہدہ سعید ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ اشفاق احمد ،سینئر سول جج ملتان محمد اسلم پنجوتھا،سینئر سول جج گوجرانوالہ محمد ابو بکر صدیق بھٹی اور سول جج درجہ اول گجرات مس صائمہ حسنین شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -