سا نحہ کوئٹہ ملک کو غیر مستحکم کر نے کی کوشش ہے، لیاقت بلوچ

سا نحہ کوئٹہ ملک کو غیر مستحکم کر نے کی کوشش ہے، لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اسلامی کے سیکرٹر ی جنرل لیاقت بلوچ نے آغاخان ہسپتال کراچی میں زیر علاج سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے اہلِ خانہ سے بھی ملاقات کی ۔لیاقت بلوچ نے ان کے ساتھ بھر پور اظہارِ یکجہتی کر تے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔آغاخان ہسپتال میں27زخمی زیرعلاج ہیں ۔زخمیوں نے اور ان کے اہلِ خانہ نے لیاقت بلوچ اور جماعت اسلا می کے دیگر رہنماؤں کی ہسپتال آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گرد ان کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو ،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری حافظ ساجد انور ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی ، جنرل سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنماء قاری یعقوب ،ڈاکٹر مزمل ہاشمی اور دیگر بھی موجود تھے ۔زخمیوں کی عیادت کے مو قع پر لیاقت بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کی اس واردات کی شدید مذمت کر تے ہیں اور کوئٹہ کے وکلاء ،صحافیوں اور عوام کے ساتھ بھر پور اظہارِ یکجہتی کر تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ واردات ملک کو غیر مستحکم کر نے کی کوشش ہے ۔حکومت اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اس واردات کی تحقیقات کرائیں اور حقائق عوام کے سامنے لائیں ۔سانحۂ کے ماسٹر مائنڈ کو ناکام بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان خود کہہ رہے ہیں کہ اس میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا ہاتھ ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کو اپنی ذمہ داری پوری کر نی چاہیئے ۔ انہوں نے کہاکہ عسکری اور قومی قیادت مل بیٹھ کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار اد ا کر ے اور اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ قومی ایکشن پلان میں کہاں انحراف کیا گیا ہے ۔حکو مت کی ذمہ داری ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی دادرسی اور امداد کرے ۔دریں اثناء لیاقت بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے آج ٹی وی کے دفتر کا دورہ کیا اور آصف زبیری ،شہاب زبیری اور دیگر سے ملاقات کی ۔لیاقت بلوچ نے ’’آج ‘‘نیوز کی پوری ٹیم اور صحافیوں سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ۔انہوں نے آج نیوز کے کیمرہ مین کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی صحافی برادری کے ساتھ ہے ۔صحافیوں نے بالخصوص کیمرہ مینوں نے مشکل اور کٹھن وقت میں بھی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کیں ہیں جس پر یہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -