شہید بھٹو فاؤنڈیشن11اگست کواقلیتوں کیلئے سیمینارمنعقدکروائے گی

شہید بھٹو فاؤنڈیشن11اگست کواقلیتوں کیلئے سیمینارمنعقدکروائے گی

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)شہید بھٹو فاؤنڈیشن اقلیت کے قومی دن کے موقع پر جمعرات 11اگست کو ایک سیمینار منعقد کر رہی ہے۔ سیمینار کا موضوع پاکستان میں اقلیتوں کے لئے کم ہوتے ہوئے مواقع ہے۔ یہ سیمینار اسلام آباد ہوٹل میں سہ پہر ساڑھے تین بجے منعقد کیا جائے گا جس میں سینئر صحافی زاہد حسین، رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ، بریگیڈیر ریٹائرڈ سیمسن شرف جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور پی ایم ایل (ن)کے طارق کرسٹوفر قیصر اپنے خیالات سے مستفید کریں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت نے 2009 میں 11اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دیا تھا۔ اس روز اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ پہلی آئین ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بابائے قوم محمد علی جناح نے اس بات کا یقین دلایا تھا کہ پاکستان میں تمام شہریوں کو برابر کا درجہ دیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -