انسداددہشتگردی کی عدالت نے شہباز تاثیر اغواء کیس کی دوبارہ سماعت شروع کردی

انسداددہشتگردی کی عدالت نے شہباز تاثیر اغواء کیس کی دوبارہ سماعت شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج عزیزاللہ نے شہبازتاثیراغواء کیس کی دوبارہ سماعت شروع کردی۔عمران سمیت 3ملزمان کی درخواست پرپولیس کو 22 اگست کے لئے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیرکے بیٹے شہبازتاثیرکواغواء کرنے کے خلاف کیس داخل دفترکردیاگیا تھا، عمران سمیت 4ملزمان نے انسداددہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ شہبازتاثیرکوکسی اور نے اغواء کیااوروہ بازیاب ہوکرواپس بھی آچکے ہیں ،اس لئے عدالت مقدمے کی سماعت کرکے انہیں بری کرے۔عدالت نے ملزمان کی درخواست پرگلبرگ پولیس کے تفتیشی آفیسرکوطلب کیاجس نے بتایا کہ مقدمے کی سماعت سی ٹی ڈی کے پاس جاچکی ہے۔عدالت نے حکم دیاکہ مغوی شہبازتاثیرکابیان ریکارڈ کرکے 22اگست کوعدالت میں پیش کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -