سیشن کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ

سیشن کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ

  

لاہور(نامہ نگار )سیشن کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،سیشن جج لاہور نذیراحمد گجانہ نے پولیس کوحکم دیا ہے کہ کسی بھی فرد کو بغیرچیکنگ کے عدالتی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے لاہور بارکے وکلاء نے تیسرے روز بھی سوگ منایا اورعدالتوں میں صرف اہم نوعیت کے کیسوں میں پیش ہوئے۔سیشن جج نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے خود سیشن کورٹ کا راؤنڈ لگایا اور سیشن کورٹ کے تینوں گیٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ سائلین کی چیکنگ کرائی ،سیشن جج نے گیٹوں پر نصب تمام واک تھرو گیٹس بھی چیک کئے ، انہوں نے سیکورٹی انچارج انسپکٹر عابد کو حکم دیا کہ کسی بھی شخص کو بغیر چیکنگ کے عدالتی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -