لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹرز کے پوسٹ گریجویشن کیلئے بنائی گئی انڈکشن پالیسی 2016ء پر عمل درآمد روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹرز کے پوسٹ گریجویشن کیلئے بنائی گئی انڈکشن پالیسی 2016ء ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹرز کے پوسٹ گریجویشن کے لئے بنائی گئی انڈکشن پالیسی 2016ء پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو درخواست پر 10روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے ۔ درخواست گزار ڈاکٹر عمار یوسف کے وکیل نوشاب علی خان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ہر سال ملک میں پرائیوٹ کالجز سے 3300 اور گورنمنٹ کے میڈیکل کالجز سے 3250 ڈاکٹرز تعلیم مکمل کرتے ہیں۔ نئی انڈیشن پالیسی 2016 ء کے تحت پوسٹ گریجویشن میں داخلے کے لئے سرکاری کالجز کے طلبا کو 10نمبر اضافی دئیے جاتے ہیں،جو کہ غیر آئینی اور غیر منصفانہ اقدام ہے،عدالت انڈکشن پالیسی 2016 ء کو کالعدم قرار دینے کا حکم جاری کرے،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سیکرٹری صحت کو درخواست پر 10روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزید :

صفحہ آخر -