لاہورہائیکورٹ سمیت صوبہ بھر کی عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات سخت

لاہورہائیکورٹ سمیت صوبہ بھر کی عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات سخت

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ سمیت صوبہ بھر کی عدالتوں میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے ،ہائی کورٹ میں ہونے والے سیکورٹی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمدشروع کر دیا گیاہے۔سائلین کا وزیٹر پاس کے بغیر عدالتوں میں داخلہ بند کر دیا گیا۔وکلاء سائلین اور عدالتی عملے کی جامعہ تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے۔کوئٹہ دہشت گردی واقعہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب بھر کی عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات کو سخت کر کے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی،۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی ہدایت پر لاہور ہائیکورٹ،علاقائی بنچوں اور پنجاب بھر کی تمام عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات سخت کرتے ہوئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔عدالتی سکیورٹی سے متعلق جاری کئے گئے نئے ضابطہ اخلاق کے تحت عدالتوں میں آنے والے سائلین کی وزیٹر پاس کے بغیر اینٹری بند کر دی گئی ہے۔عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار عدالتوں میں آنے والے وکلا،سائلین اور عدالتی عملے کی جامعہ تلاشی لے رہے ہیں اور کسی کو بھی سکیورٹی کلیرنس کے بغیر عدالتی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -