خواتین کو بطور معاونین حج سعودی عرب نہ بجھوانے کیخلاف درخواست پرہوم سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب

خواتین کو بطور معاونین حج سعودی عرب نہ بجھوانے کیخلاف درخواست پرہوم سیکرٹری ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے خواتین کو بطور معاونین حج سعودی عرب نہ بجھوانے کے خلاف درخواست پرہوم سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت آج 11اگست تک ملتوی کر دی ہے۔درخواست گزار عظمی رفیق کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ کاغذات پورے ہونے کے باوجود ان کے کاغذات کی تصدیق نہیں کی جا رہی اور خواتین کو بطور معاونین حج سعودی عرب نہیں بجھوایا جا رہاجو ان کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے،حکومت کو دستاویزات کی تصدیق اور درخواست گزار کو سعودی عرب بجھوانے کی ہدایت کی جائے۔عدالت نے سماعت آج 11اگست تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -