بزرگ پنشنرز کو واجبات کی ادائیگی کیلئے رپورٹ طلب

بزرگ پنشنرز کو واجبات کی ادائیگی کیلئے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے بزرگ پنشنرز کو ان واجبات کی ادائیگی کے لئے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کر دی ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے روبرو بزرگ پنشنرز کو ان کے واجبات ادا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار پنشنرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے ایک سال میں پنشنرز کو ان کے واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا تھا اور ایک سال کی مدت 15اکتوبر کے ختم ہورہی ہے لیکن ابھی تک ادائیگی شروع نہیں کی گئی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ پنشنرز کی واجبات کے بارے میں وزیر اعلی کا آگاہ کردیا ہے اور وزیر اعلی جلد ہی سمری پر دستخط کردیں گے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے مطابق قانونی تقاضے پورے ہوتے ہی پنشنرز کو ان کے واجبات کی ادائیگی شروع کردیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -