دو روزمیں 50ون ویلروں کو 6 روزہ قیدکی سزاسنا دی گئی

دو روزمیں 50ون ویلروں کو 6 روزہ قیدکی سزاسنا دی گئی

  

لاہور(نامہ نگار )جوڈیشل مجسٹریٹس نے ون ویلنگ کرنے والے افرادکے خلاف سمری ٹرائل شروع کردیئے ہیں،دو روزمیں 50افرادکو 6 روزہ قیدکی سزاسنائی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹراظہرحسین ملک نے پولیس کوملزمان کی گرفتاری کے بعدمتعلقہ پراسیکیوٹر سے رابطے کی ہدایت کردی ہے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزکوبھی حکم دیاگیا ہے کہ چالان تیارہونے تک کسی ملزم کوپیش نہ کیاجائے۔سیشن کورٹ پراسکیوٹرآفس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹراظہرحسین ملک کی صدارت میں پراسیکیوٹرزکااجلاس ہوا جس میں پراسیکیوٹرزنیرپورٹ پیش کی کہ ون ویلنگ کرنے والے فرادکے خلاف سمری ٹرائل شروع کردیاہے۔پولیس نے دو روزکے دوران 50ملزمان کوگرفتارکرکے چالان عدالتوں میں پیش کئے جس پرجوڈیشل مجسٹریٹ نے نئے احکامات کی روشنی میں گرفتارافرادکو6 روزہ قیدکی سزادیکرجیل بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹراظہرحسین نے ہدایت کی کہ کوئی بھی ملزم بغیرچالان عدالت میں پیش نہ کیاجائے،عدالت نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزکوحکم دیاکہ چالان تیارہونے تک کسی ملزم کوپیش نہ کیاجائے۔اظہرحسین ملک نے بتایاکہ اس سے قبل ون ویلنگ کرنے والے افرادکوضمانت پررہاکردیاجاتاتھالیکن اب قانون سخت کردیاگیاہے جس میں اس جرم کی معافی نہیں،انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کوون ویلنگ سے منع کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -