موسم گرماکی چھٹیوں میں یکم ستمبر تک اضافہ

موسم گرماکی چھٹیوں میں یکم ستمبر تک اضافہ

  

لاہور( خبرنگار)تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم ستمبر تک بڑھانے کے لئے سیکرٹری تعلیم نے پنجاب حکومت کوسمری بھجوا دی ہے جس میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید دو ہفتے کا اضافہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات میں مزید دو ہفتے بڑھائے جا رہے ہیں۔ جس میں یکم ستمبر تک سرکاری سکولوں میں تعطیلات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -