راولپنڈی میں خواتین پر حملہ کرنے کے شبے میں 15مشتبہ افراد گرفتار

راولپنڈی میں خواتین پر حملہ کرنے کے شبے میں 15مشتبہ افراد گرفتار

  

روالپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )مورگاہ کے علاقے میں خواتین پر خنجروں سے حملے کے شبے میں 15افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔روالپنڈی کے علاقے مور گاہ میں تین روز قبل دو نرسوں پرخنجروں کے وار سے حملہ کرنے کے شبے میں پولیس نے 15افراد کو حراست میں لے لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کر کے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن سے خواتین پر حملوں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں ۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں نا معلوم ملزمان خواتین کو حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔مورگاہ میں حملے سے زخمی ہونے والی نرس کا کہنا ہے کہ ملزم منہ پر کپڑا لپیٹ کر وار کرتا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -