دہشتگردی کے کاتمہ کیلئے سوات طرز کاآپریشن کیاجائے،سعیدغنی

دہشتگردی کے کاتمہ کیلئے سوات طرز کاآپریشن کیاجائے،سعیدغنی

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے وزیراعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت دہشتگردی کی جڑ کو ختم کرنا چاہتی ہے تو پھر آصف علی زرداری کے راستے پر چلنا پڑے گا اور جس طرح سوات کودہشتگردوں سے پاک کیا گیا تھا اسی طرح پورے ملک کو شیطان شدت پسندوں سے پاک کرنا پڑے گا۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک اور معاشرے کو شدت پسندی سے پاک کیا جائے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ نواز حکومت کا المیہ یہ ہے کہ ان کے وزیر داخلہ شدت پسندی اور دہشتگردی کے خلاف قومی اتفاق رائے کو سبوتاژ کرنے کے لئے کوشاں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکیم اللہ محسود اور ملا منصور جیسے دہشتگردوں کے انجام پر چوہدری نثار آنسو بہاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ دہشتگرد طالبان کو اپنا کہتے تھے وہ اپنے عمل کی قوم سے معافی مانگیں۔

مزید :

صفحہ آخر -