سی این جی کاآلہ پیمائش کی تبدیلی کیخلاف ٹرانسپورٹ اتحادکاہڑتال کااعلان

سی این جی کاآلہ پیمائش کی تبدیلی کیخلاف ٹرانسپورٹ اتحادکاہڑتال کااعلان

  

کراچی(خصوصی رپورٹ) آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کے مطابق سی این جی سیکٹر کی جانب سے اوگرا کی اجازت کے بغیر سی این جی کی فروخت کلوگرام کے بجائے لیٹر میں غیر قانونی طور پر تبدیل کر دی گئی ہے۔ جس سے ٹرانسپورٹرز کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔ سی این جی کی فروخت کے پیمانے میں تبدیلی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ سی این جی سیکٹر کے اقدام کے خلاف 13اگست کو پبلک ٹرانسپورٹ احتجاجاً مکمل بند رکھی جائے گی۔ پبلک ٹرانسپورٹرز نے اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -