محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اختیارات پنجاب سمال انڈسٹریز کودیدیے گئے

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اختیارات پنجاب سمال انڈسٹریز کودیدیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (جنر ل ہسپتا ل )وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف انجینئر بلڈنگ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اختیارات پنجاب سمال انڈسٹریز کو دینے کی منظوری دے دی۔تفصیلا ت کے مطا بق اس منظوری کے تحت تمام قسم کے ترقیاتی اور ڈویلپمنٹ سیکٹر کے اختیارات میں پنجاب سمال انڈسٹریز خود مختار ہو گیا اور اب وہ اپنے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا محتاج نہیں رہا۔وزیراعلیٰ نے یہ منظوری سیکرٹری انڈسٹریز خالد شیر دل کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دی ہے۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے بھی پہلے ہی سیکرٹری انڈسٹریزی کی اس تجویز سے اتفاق کیا۔ اس منظوری کے بعد اب پنجاب سمال انڈسٹریز کی کوئی فائنل منظوری کے لئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں نہیں جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -