پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ سیاحوں کیلئے تین نئی ڈبل ڈیکر بسیں خریدیگا

پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ سیاحوں کیلئے تین نئی ڈبل ڈیکر بسیں خریدیگا

  

لاہور (خبر نگار خصوصی) پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ لاہور کے سیاحوں کی سہولت کے لئے مزید تین نئی ڈبل ڈیکر بسیں خریدے گا جس کے بعد شہر میں چلنے والی ٹورسٹ ڈبل ڈیکر بسوں کی تعداد پانچ ہوجائے گی تین نئی بسوں کی خریداری پر6کروڑ روپے لاگت آئے گی یہ بسیں چین سے خریدی جائیں گی تین نئی بسوں کے صوبائی دارلحکومت پہنچنے کے بعد شہر کے ٹورازم کے روٹس میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت 2 ڈبل ڈیکر ٹورسٹ بسیں سیاحوں کو شہر کے تاریخی مقامات کی سیر کے لئے استعمال کی جارہی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -