دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکمرانوں کی تر جیح میں شامل نہیں ، چوہدری سرور

دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکمرانوں کی تر جیح میں شامل نہیں ، چوہدری سرور

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انساف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دفاعی اداروں پر تنقیدملک کیخلاف سازش ہے حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ‘حکومت کو ایسے سازشی عناصر کیخلاف سخت ایکشن لینا چاہیے ‘ُ دہشت گردی کیخلاف سب زیادہ قر بانیں پاک افواج اور دیگر سیکورٹی اداروں نے دیں ہیں‘حکمران عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی بجائے پورے ملک سے دہشت گردی کا صفا یا کر یں‘حکومت کو اپنی تر توجہ ملک میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے پر دینا ہوگی ۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ دینے والے دفاعی اداروں پر تنقید کر نیوالے ملک اور قوم کے دشمن ہیں جو ملک کیخلاف سازش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کر نا ہے تو پھر تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اور حکومتوں کو افواج پاکستان سمیت تمام سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں کو مضبوط کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حکمران بھی دفاعی اداروں پر تنقید کا نوٹس لینے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -