پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، المدینہ اور بسم اللہ ملک شاپس سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، المدینہ اور بسم اللہ ملک شاپس سیل

  

لاہور (کامرس رپورٹر )پنجا ب فوڈ ا تھا ر ٹی کی جانب سے مضر صحت اشیاء تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روزعزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ممتاز کی سربراہی میں دھوبی گھاٹ میں موجود ادریس نمکو یونٹ کو پراڈکٹ پر لیبل نا لگانے، صفائی او رورکرز کے اپنی صفائی کے ناقص حالات، حشرات کی روک تھام کے انتظام نا ہونے، اور پہلے دیئے گئے احکامات کو نا ماننے کی بنا پر سیل کر دیا۔داتا گنج بخش اور شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے ڈ ائریکٹر آپریشن عائشہ ممتاز کی سربراہی میں بیگم کوٹ کے علاقے میں نرالہ دہی بھلے کو یونٹ میں واش روم کی موجودگی، صفائی کے بدتر حالات، کھلے کھانے کے تیل کے استعمال اور ورکرز کے میڈیکل نا ہونے کی بنا پر سیل کر دیا جبکہ چوک شوالہ میں رفیق سویٹس کے سیل پوانٹ اور پراڈکشن یونٹ کو ورکرز کے میڈیکل پورے نا ہونے، کارخانے اور مٹھایؤں میں چوہوں کے فضلہ کی بہتات اور فوڈ آٹیمز پر لیبل نا لگانے کی بنا پر سیل کر دیا۔ نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے چونگی امر سدھو میں المدینہ ملک شاپ اور بسم اللہ ملک شاپ کو صفائی کے بدتر حالات، مکھیوں کی بہتات اور ورکرز کے میڈیکل نا ہونے کی بنا سیل کر دیا۔گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے بہار کالونی میں واقع بسم اللہ ملک شاپ کو فوڈ لائسنس اور ورکرز کے میڈیکل نا ہونے کی بنا سیل کر دیا۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے کالج روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے پاک نیچرل واٹر یونٹ کو فلنگ ایریا میں صفائی کے ناقص حالات، بوتلوں کی واشنگ کا غیر معیاری انتظام ، فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی اور ورکرز کی حفظان صحت کے اصولوں سے لا علمی کی بنا پر سیل کر دیا۔

فوڈ ا تھا ر ٹی

مزید :

صفحہ آخر -