ویڈیو گیمز کھیلنے والے بچوں کی تعلیمی صلاحیت بہتر ہوتی ہے، تحقیق

ویڈیو گیمز کھیلنے والے بچوں کی تعلیمی صلاحیت بہتر ہوتی ہے، تحقیق
ویڈیو گیمز کھیلنے والے بچوں کی تعلیمی صلاحیت بہتر ہوتی ہے، تحقیق

  

ملبورن(مانیٹرنگ ڈیسک)عام طور پر والدین وڈیو گیمز کو اپنے بچوں کی ذہنی نشوو نما کا دشمن سمجھتے ہیں لیکن جدید تحقیقی سے ثابت ہوا ہے کہ ویڈیو گیمز سے بچوں میں پڑھنے کی صلاحیت بہتر ہونے کے علاوہ ریاضی اور سائنس میں بھی ان کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی آف ملبورن کے پروفیسر کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے وڈیو گیمز کے بچوں کی ذہنی نشو ونما پر اثرات کے حوالے سے تحقیق کی جس کے مطابق بچوں میں روزانہ ویڈیو گیم کھیلنے سے ان کی قوتِ فیصلہ اور حافظے پر اچھے اثرات پڑتے ہیں جو تعلیم کے میدان میں ان کی مدد کرتے ہیں۔اس مطالعے میں ’’پروگرام فار انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس اسسمنٹ‘‘ (PISA) نامی ٹیسٹ کے نتائج استعمال کیے گئے۔ یہ 15 سال عمر کے بچوں کا بین الاقوامی ٹیسٹ ہے جس میں ان کی عادات و اطوار کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے ان میں مطالعے، سائنس اور ریاضی کے حوالے سے قابلیت جانچی جاتی ہے۔ ’’پیسا‘‘ کے نام سے مشہور اس ٹیسٹ سے حاصل ہونے والے نتائج ہر 3 سال بعد شائع کیے جاتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -