فلمی سین حقیقت بن گیا،بھارت میں چلتی ٹرین سے کروڑوں روپے چوری

فلمی سین حقیقت بن گیا،بھارت میں چلتی ٹرین سے کروڑوں روپے چوری
فلمی سین حقیقت بن گیا،بھارت میں چلتی ٹرین سے کروڑوں روپے چوری

  

چنائی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی فلم دھوم ٹو میں ہریتک روشن کی چلتی ٹرین سے چوری ہو یا فلم پلیئرز میں فلمی ہیروز کا تیز رفتار ٹرین سے سونا اڑانا، یہ سب فلمی مناظر، حقیقت میں بدل گئے۔ جب بھارت میں چلتی ٹرین سے چوروں نے پانچ کروڑ اسی لاکھ روپے اڑا لیے۔ شاطر چوروں نے بھارتی شہر سلم سے چنائی جانے والی ٹرین کی چھت میں سوراخ کیا اور ٹرین کی بوگی میں پڑے بینک کے نوٹوں میں سے پانچ کروڑ اسی لاکھ لے کر فرار ہو گئے۔ ٹرین میں 220 کارٹن باکسز میں 340 کروڑ کی رقم تھی۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -