چین میں ایک ہزار روبوٹس نے ایک ساتھ ناچ کر ریکارڈ قائم کردیا

چین میں ایک ہزار روبوٹس نے ایک ساتھ ناچ کر ریکارڈ قائم کردیا
چین میں ایک ہزار روبوٹس نے ایک ساتھ ناچ کر ریکارڈ قائم کردیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اور پاکستانی فلموں میں ہیرو ہیروئن کے ساتھ فلمائے گئے گانوں میں کئی ایکسٹرا اداکار ان کے ہم قدم ہوکر ناچتے ہیں لیکن چین میں 1007 روبوٹس نے ایک ہی انداز میں ایک ساتھ ڈانس کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔چین کے شہر شیندونگ میں ایک میلے میں روبوٹ کو ایک قطار میں رکھا گیا اس کے بعد انہیں ایک اسمارٹ فون سے کنٹرول کرکے ڈانس کرایا گیا۔ سارے چھوٹے روبوٹ نے ایک ساتھ ڈانس اسٹیپ لیے اور ہر روبوٹ کی اونچائی 19 انچ تھی۔ شروع میں 1040 روبوٹ رکھے گئے تھے لیکن ان میں سے بعض گرگئے اور ڈانس نہ کرسکے، اس لیے انہیں فوری طور پر فلور سے ہٹادیا گیا۔ اس کے بعد 1007 روبوٹ نے ایک منٹ تک ڈانس کیا۔ اس سے قبل 540 روبوٹ نے ڈانس کیا تھا اور اب 1000 سے زائد روبوٹ کو ڈانس کرانے کے بعد یہ ریکارڈ توڑ دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -