پاکستان بنا تو وقت ضائع کئے بغیر پہلی ٹرین سے لاہور پہنچے، حاجی محمد بلوچ

پاکستان بنا تو وقت ضائع کئے بغیر پہلی ٹرین سے لاہور پہنچے، حاجی محمد بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورو نیوز )پاکستان بننے کے بعد ایک صدی مکمل کرنے والا شخص خانیوال کے رہائشی ریلوے ملازم حاجی محمد بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے پاکستان بنتے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے ۔ بستی نظام آباد کا رہائشی حاجی محمد بلوچ ریلوے سے ریٹائرڈ ملازم 5 مارچ 1913 (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
کو پیدا ہوئے اس وقت ان کی عمر 102 سال اور 7 ناہ ہے ۔پاکستان بنتے وقت لوگوں کو سفر کرکے پاکستان لے آنے والے شخص تھے ۔ اس وقت تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہے ماشاء اللہ شادی شدہ خوش خرم اور محب وطن ہے اور سب میرا بہت خیال رکھتے ہیں میرے دو دہتے پوتے کی تعداد50 سے زائد ہے حاجی محمد بلوچ نے کہاکہ جب پاکستان بنا اس وقت میں ریلوے کا ملازم تھا اور میرے والد زمیندارہ کرتے تھے ۔ میں نے بہت عرصہ سرکاری ملازمت کی ہمارے بہت سے رشتہ دار جالندھر ،امرتسر ، ہوشیار پور ، تحصٰل گڑھ ،اور دیگر علاقوں میں رہتے تھے ۔ پاکستان بنا تو لوگوں کو ٹرین میں لے کر آتے وقت ضائع کیا بغیر ہماری پہلی ٹرین لاہور پہنچی بعد میں آنے والی ٹرین کا براحال تھا پاکستان بننے کے عدل و انصاف تھا کسی بھی شخص کی حق تلفی نہیں ہوتی تھی تب سب میں اتفاق تھا قوت برداشت تھی ایک قومی جذبہ تھا ۔