ن لیگی ارکان اسمبلی کے اربوں کھربوں کے اثاثے چیک کئے جائیں،سلیم جان مزاری

ن لیگی ارکان اسمبلی کے اربوں کھربوں کے اثاثے چیک کئے جائیں،سلیم جان مزاری

  

راجن پور(نامہ نگار) شریف برادران ملکی قومی خزانہ کوگزشتہ 30سال سے ذاتی جاگیرسمجھ کر دونوں ہاتھوں لوٹ رہے ہیں اور ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیزنہیں اور عوام مایوس ہیں اور ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری غربت اور لاقانیت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے میاں برادران (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

ون لیگی ارکان اسمبلی کے اربوں کھربوں کے اثاثے چیک کئے جائیں اوران سے لوٹ مار کا حساب لیا جائے پاک فوج ملک کے سنگین حالات کو صحیح سمت کی طرف لے جا سکتی ہے اور پوری قوم کی نظریں بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف پر لگی ہیں ان خیالات کا اظہار سا بق ایم این اے سردارسلیم جان خان مزاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل روجھان اور مٹھن کوٹ میں ترقیاتی سکیموں کاعوام کوکوئی فائدہ نہیں ہو رہااور کروڑوں روپے ضائع کئے جا رہے ہیں عمر کوٹ مرغائی میں بھی چھوٹی چھوٹی ترقیاتی سکیموں گلیوں نالیوں اور سٹرکوں کی تعمیرمیں ناقص میٹریل کا استعمال کھلے عام کیا جا رہا ہے ۔ ایم این اے کی گرانٹ سے بننے والی ٹف ٹائل گلیوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کا تمام ریکارڈ توڑ دیا گیا گلیوں میں لگائی گئی ٹف ٹائل بھی دو نمبر ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاکستان کی سا لمیت ونسل نوکی خوشحالی کیلئے قوم کی موجودہ کرپٹ حکومت سے جان چھڑوائیں۔

سردار مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -