جمہوریت کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو قوم معاف نہیں کریگی‘ سعود مجید

جمہوریت کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو قوم معاف نہیں کریگی‘ سعود مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ) مشیر وزیر اعظم پاکستان سینیٹرچوہدری سعود مجید نے کہا ہے جمہوریت کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کوقوم کبھی بھی معاف نہیں کریگی۔کیونکہ پاکستان اسلامی و جمہوری ملک ہے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے لیکن شیخ رشید ،عمران خان ، طاہر القادری کو کوئی خیال نہیں کہ وہ عوام میں افراتفری پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
(ن )کا منشوربھی ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے آج قوم کی دعاسے وفاق اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کی حکومت قائم ہے ۔ عوام میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں آج بھی متحد ہیں شر پسندعناصر جو ملک میں شر پھیلا رہے ہیں پوری قوم دھرنے والے اور شر پھیلانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔