جشن آزادی پر شہر بھر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کرنیکا حکم
ملتان (خبر نگار ) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے جشن آزادی کے حوالے سے شہر بھر میں صفائی کے خصوصی انتظامات(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی حکام کو جشن آزادی کے ہفتہ وار تقریبات شروع ہونے پر شہر بھر میں ملبہ کوڑا اٹھانے اور صفائی کے خصوصی انتظامات کر نے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور ایم ڈی کمپنی کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں صفائی کی صورتحال کی مانیٹرنگ کرنے اور جہاں جہاں ملبہ اور کوڑا کی شکایت ہو انہیں فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
صفائی انتظامات