سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی 73 ویں سالگرہ آج منائی جائیگی

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی 73 ویں سالگرہ آج منائی جائیگی

  

اوچشریف(نمائندہ پاکستان)پاکستان کے سابق فوجی حکمران اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سر براہ جنرل (ر) پرویز مشرف(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کی 73ویں سالگرہ آج منائی جائیگی پرویز مشرف 11اگست 1943 کو دلی میں پیدا ہوئے ان کے والد سید مشرف الدین وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار تھے 1998میں جنرل جہانگیر کرامت کے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے انہیں چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر فائز کیا تاہم 12اکتوبر1999کو انہوں نے ماورائے آئین اقدام کے ذریعے وزیراعظم اور قومی اسمبلی کو برطرف کر کے بطور چیف ایگزیکٹو ملک کا نظم و نسق سنبھال لیا2008 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی فتح کے بعد حکومت کی طرف سے صدر کے مواخذے کے اعلان کے بعد پرویز مشرف نے 18اگست 2008 کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -