ٹاؤنز عملہ کی سیلاب ڈیوٹیوں کے باعث شہر میں تجاوزات کیخلاف کاروائیاں عارضی طور پر معطل

ٹاؤنز عملہ کی سیلاب ڈیوٹیوں کے باعث شہر میں تجاوزات کیخلاف کاروائیاں عارضی ...

  

ملتان (خبرنگار ) ٹاؤنز عملہ کی سیلاب ڈیوٹیوں کے باعث شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف کاروائیاں عارضی طور پر معطل ہو کر رہ گئی ہیں(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

۔ ڈی سی او ملتان کے حکم پر عیدالفطر کے فوری بعد سے شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری تھا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی سربراہی میں چاروں ٹاؤنز کی طرف سے گروپ اے اور گروپ بی کی شکل میں مشترکہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری تھا مگر پنجاب حکومت کی طرف سے دریائے چناب میں فلڈ وارننگ جاری ہونے کے بعد سے پچھلے دو روز سے ٹاؤنز کاعملہ اور مشینری فلڈ بندوں پر ریلیف کیمپ قائم کر نے میں مصروف ہے جس سے شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف کاروائی عارضی طور پر روک دی گئی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -