پنجاب حکومت سیلاب اور بارش سے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے ‘ طارق محمود

پنجاب حکومت سیلاب اور بارش سے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ہنگامی ...

  

ملتان ( خصوصی رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طارق محمو د نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب حالیہ سیلاب اور (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

بارشوں سے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے اور متاثرین کے ریلیف کیلئے دورے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اس مو قع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ پیغام ‘کہ حکومتی مشینری متاثرین سیلاب کی جان ومال کی حفاظت کیلئے یہاں موجود ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز طالب والا پل اور کوٹ ناجہ کے حفاظتی بند چک خانہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او سرگودہا دانش افضال ‘ اے ڈی سی محمد ذوالقرنین ‘ ایم این اے محسن رانجھا‘ ایم پی اے میاں مناظر علی رانجھا‘ اے سی کوٹ مومن الطاف حسین انصاری ‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض ‘ ای ڈی او ایجوکیشن لیاقت علی نا صر ‘ ای ڈی او زراعت افتخاراحمد چغتائی ‘ ڈی او لائیوسٹاک خالد سیف اللہ ‘ ڈی او سول ڈیفنس ظفر علی بھٹی اور ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد کے علاوہ ریسکیو 1122‘ ڈی ڈی ایل ا و ‘ ٹی ایم او اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ایم ڈی پیف نے اس موقع پر پری فلڈ اور پوسٹ فلڈ کی صورتحال سے عہدہ برا ہونے کیلئے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فلڈ فائٹنگ ‘ ریسکیو ‘ ریلیف اور متاثرین کی بحالی کیلئے بھر پو راقدامات کی ضرورت ہو گی ۔

طارق محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -