اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث انچارج جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم اور کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج

اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث انچارج جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم اور ...

  

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان نے اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث انچارج جوائنٹ انسٹی گیسن ٹیم میں سب انسپکٹر شبانہ یوسف اور کانسٹیبل طاہر بٹ(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ درخواست میں شامل دیگر ملزمان کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے ۔ قبل ازیں اندرون دہلی گیٹ کی رہائشی نوشین جاوید نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا انچارج جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم سب انسپکٹر مس شبانہ یوسف 20فروری کو رات 8بجے پولیس کو ٹیم کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی اس موقع پر کانسٹیبل طاہر بٹ بھی موجود تھا پولیس ٹیم نے گھر کی تلاشی کی آڑ میں 2عدد طلائی انگوٹھی ایک عدد طلائی چین اور دیگر زیورات بیڈ کی دراز سے نکال لئے جبکہ کانسٹیبل طاہر بر نے دیواروں پر لگے 2ایل سی ڈی اتار لئے دوران تلاشی پولیس ٹیم نے مختلف کمروں سے کاسٹیمکٹس کا سامان بھی اور ڈرائی فروٹ اپنے قبضہ میں لے لئے جبکہ کانسٹیبل طاہر بٹ نے موٹر سائیکل 125بھی اٹھالی اور دھمکی دی اگر اس سامان کے بارے میں زبان کھولی تو مقدمہ درج کرکے جیل بند کردیں گے دوران انکوائری الزام ثابت ہونے پر سب انسپکٹر شبانہ یوسف اور کانسٹیبل طاہر بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن سرکل وہاڑی کو تفتیش کا حکم جاری کردیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -