سانحہ کوئٹہ کیخلاف جنوبی پنجاب میں وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ،احتجاجی ریلیاں

سانحہ کوئٹہ کیخلاف جنوبی پنجاب میں وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ،احتجاجی ریلیاں

  

ملتان،کبیروالا،محسن وال،میاں چنوں،وہاڑی ، میلسی، مظفرگڑھ،مٹھن کوٹ،رحیمیار خان(خبرنگار خصو صی،نمائندگان) سانحہ کوئٹہ کیخلاف ملک بھر کی طرح ملتا ن سمیت جنوبی پنجاب وکلاء کی مکمل ہڑتال،احتجاجی ریلی اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا تفصیل کے مطابق ملتان میں گزشتہ روزبھی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

سانحہ کوئٹہ پر یوم سیاہ منایا گیا۔اس ضمن میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے مکمل دن سوگ میں وکلاء عدالتو ں میں پیش نہیں ہوئے ہیں جس پر بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی جبکہ عہدیداران کی جانب سے واقعہ کی مذمت کرنے کے ساتھ شہید وکلاء کے ورثاء سے اظہاریکجہتی کیا گیا۔ کبیروالا سے نامہ نگار کے مطابق بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے زیر اہتمام ’’شہدائے سانحہ کوئٹہ ‘‘ کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب سے بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے صدر مہر محمد اقبال اوجلہ ،جنرل سیکرٹری رانا خرم شہزاد ،نائب صدر سہراب پرویز،سابق صدور مہر اللہ دتہ کملانہ،غلام مصطفےٰ اولکھ،شوکت علی ڈوگر،مہر اسد علی ہراج اور دیگر نے خطاب کیا ۔اس موقع پر مولانا عبدالمجید سعیدی نے شہدائے سانحہ کوئٹہ کے لئے فاتحہ خوانی کی اور انکے لئے بلندی درجات کی خصوصی دعا کی ۔مذکورہ دعائیہ تقریب میں پیش کردہ مذمتی قرار داد حکومت سے سانحہ کوئٹہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے منظر عام پر لانے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔دعائیہ تقریب میں رانا عمردراز ،حاجی راجہ سعید احمد مرالی،ملک غضنفر علی سمیجہ،محمد نواز جاوید بھٹی،رانا مسرور حن ،راؤ اطہر جاوید ،ریاض شاہد پنیاں ،عبدالغفار کھوکھر،ضیغم بلیانہ ،مہر سجاد حسین لپرا،مہر وحید شمس ،راؤ یاسر یامین اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔قبل ازیں سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں بار ایسوسی ایشن کبیروالا کی اپیل پرگزشتہ روز بھی تحصیل کچہری کبیروالا میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیااور آج بھی یوم سوگ منایاجائے گا۔میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی اور محسن وال سے نامہ نگار کے مطابق سانحہ کوئٹہ کیخلاف میاں چنوں بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی جانب سے تحصیل کچہری سے ٹی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی،جس میں درجنوں وکلاء شریک تھے،ریلی ٹی چوک میں پہنچی تو مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء نے ہمیشہ پاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں،مشکل کی گھڑی میں ہم اپنی وکلاء برادری کے ساتھ ہیں،پاکستان کا امن تباہ کرنے والے دہشت گرد اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے،پاکستان کلمہ کی بنیا د پر قائم ہوا ہے،پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے خود ہی اپنے انجام تک پہنچ جائیں گے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈسٹرکٹ بار میں سانحہ کوئٹہ کے حوالہ سے دوسرے روز بھی ہڑتال کا سلسلہ جا ری رہا اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے ساءئیلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر صدر بار شبیر اعوان جنرل سیکرٹری مسعود ظفر چوہدری اور سابق سیکر ٹری رانا شعیب اصغر و دیگر وکلاء نھے سانحہ کو ئٹہ کی مذمت کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کا گرفتار کر کے سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کوئٹہ خود کش دھماکے کے نتیجہ میں 73سے زائد افرادکی ہلاکت کے سوگ میں میلسی بار نے مکمل ہڑتال کی وکلاعدالتوں میں پیش نہیں ہوئے احاطہ عدالت میں سارادن ویرانی چھائی رہی۔مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ نے بدھ کو فل ڈے ہڑتال کی اور عدالتی بائی کاٹ کیا۔جبکہ بار روم میں شہدا کوئٹہ کے لئے قرآن خوانی کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ ،ایڈیشنل سیشن ججزفرخ حمید ،فرقان احمد میڈم رحیہانہ نواز نوید احمد،غفار مہتاب شاہ،سنےئر سول جج عبدالجبار،نایب صدر بار محمد سلیم خان۔جنرل سیکرٹری گل نواز خان ،سید منصور شاہ ،راؤ عبدالحمید ،رانا امجد علی امجد،واجد نواز خانراؤ آصف حمید وکلااور بار کلرکس یونین کے ممبران نے شرکت کی ۔دعا شیخ حمیدالراحمان نے کرائی۔ مٹھن کوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے خلاف راجن پور کے درجنوں سینئر اور جونئیر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ایک احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری امان اللہ ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری فیاض حسین ایڈووکیٹ، شیخ ولی محمد ساجد ایڈووکیٹ، رانا مختیار احمد ایڈوکیٹ، محمد افلاظون ناصر ایڈووکیٹ ،سید مدثر بخاری ایڈووکیٹ، سردار اکرم خان دریشک ایڈو کیٹ، کنور شفیق الرحمن ایڈوکیٹ،اور دیگر نے کی ریلی بار روم سے شروع ہو کر کچہری روڈ سے ہوتی ہوئی چوک کچہری میں اختتام پذیر ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ کوئٹہ کے ملزمان کو بے نقاب کرکے انہیں عبرتناک سزا دی جائے آخر میں شہدا کوئٹہ کے لئے فاتحہ خوانی کرنے کے علاوہ ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کرائی گئی۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق رحیم یارخانسیبیورونیوزکے مطابق سانحہ کوئٹہ کے واقعہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار رحیم یارخان تیسرے روز بھی وکلاء نے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا مسلسل تیسرے روز ہڑتال کے باعث دور دراز سے آئے ہوئے سائلین کو شدید مشکلات کاسامنا رہا اور درجنوں درخواست ضمانتیں التواء کاشکار رہیں۔

عدالتی بائیکاٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -