وکلاء،ججوں کو مشکل وقت میں گمنام دشمن کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا،قیصر نذیر

وکلاء،ججوں کو مشکل وقت میں گمنام دشمن کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا،قیصر نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن مظفر گڑھ قیصر نذیر بٹ نے کہا ہے کہ نظام عدل سنگین حملہ کی زد میں ہے ،وکلاء اور ججوں کو مشکل وقت میں گمنام دشمن کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا ،انصاف کی ترسیل ہمارے فرائض میں شامل ہے،عدل کے بغیر کسی معاشرے کا وجود نا ممکن ہے،سائلین کو (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
انصاف کی فراہمی میں جتنا ممکن ہو ریلیف دیں،وکلاء انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں عدلیہ کی مدد کریں، جب تک وکلاء کی معاونت نہ ہو تو انصاف میں مشکلات پیش آتی رہتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوٹ ادو وبار میں وکلاء سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر سینئیرسول جج مظفر گڑھ عبدالجبار ہنجرا، ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج کوٹ ادو محمد علی وڑائچ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو حافظ کاشف قیوم، سینئر سول جج راشد محمود، سول ججز کاشف رضا زیدی، محمد مزمل احمد، کامران ظفر، عمران رضا جعفری، قیصر جمیل گجر، مرید حسین بلوچ، عبدالرحمن افضل سمیت بار کونسل کوٹ ادو کے صدر جاوید اقبال مشوری، سیکرٹری جنرل محمد ایوب خان گورمانی سینئرممبران بار رفیق عمر خان چانڈیہ، سابق صدر بارشریف عمر خان چانڈیہ ، غلام شبیر رضوی، ملک داؤد ہنجرا ، مہر آفتاب احمد، مہر غلام قاسم، ملک محمد اسلم ہنجرا، سردار سکندر حیات خان، قاضی محمداسلم، رانا ارشد، چوہدری عطاء الحق ، ملک بشیر احمد بریال، سردار طفیل احمد خان لُنڈ، پیر اعجا ز حسین شاہ،عمر فاروق مشوری،سابق جنرل سیکرٹری لیاقت علی نقوی، غفور خان گورمانی،عبدالغفور خان گاڈی،عبدالرشید نتکانی، ملک ارشد جاوید گدارہ،سرور خان پتافی سمیت ودیگر ممبران بار سمیت ڈی ایس پی کوٹ ادو مجاہد اقبال برمانی،ایس ایچ او کوٹ ادو محمد اصغر اقبال لغاری بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ کا تعاون مثالی ہونا چاہیے، دونوں کو آپس میں مل کر چلنا چاہیے ، جوڈیشل کمپلیکس کی بلڈنگ کی تعمیرمیں تاخیر پر انہوں نے کہا کہ سینئر وکلاء کی معاون سے وہ بھر پور کوشش کر رہے ہیں جوڈیشنل کمپلیکس پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس کے لئے 3کروڑ کی گرانٹ بھی جا ری ہو چکی ہے،جوڈیشنل کمپلیکس کام جو کہ 4ماہ میں مکمل ہونا تھا سست روی کا شکار ہے ۔ہر15روز بعد جوڈیشنل کمپلیکس کے کام کا معائنہ کرنے آتے رہیں گے اور کوٹ ادو کے ججز بھی معائنہ کرکے ہفتہ وار اسکی رپورٹ پیش کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ جوڈیشنل کمپلیکس کے لئے 2ماہ کے دوران مزید گرانٹ بھی جاری کرائی جائے گی ، قبل ازیں صدر بار کوٹ ادو جاوید اقبال مشوری ، سیکرٹری جنرل ایوب خان گورمانی نے مہمانوں کا شکریہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ انشاء اللہ وہ بنچ کی توقعات پر پورا اتریں گے،بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ قیصر نذیر بٹ نے جوڈیشنل کمپلیکس پر جاری کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ٹھیکیدار کو کام تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ،قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ قیصر نذیر بٹ جب کوٹ ادو پہنچے تو پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ صدر بار کی جانب سے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ داخلی وخارجی راستوں کو بند کر دیا گیا تھا۔