احتجاجی سیاست کرنیوالوں نے ملکی بنیاد کھوکھلی کردی، افضل گل

احتجاجی سیاست کرنیوالوں نے ملکی بنیاد کھوکھلی کردی، افضل گل

  

حاصل پور(نامہ نگار) چیئرمین ایگری کلچر اسٹینڈنگ کمیٹی پنجاب ایم پی اے افضل گل ایڈووکیٹ نے کہاکہ دہشت گرد کارروئیوں سے ملک میں ترقی کے سفر کو روکنا ممکن نہیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی میں بھارت امریکہ را کے ایجنٹ ملوث ہیں دہشت گردی کی اس گھناؤنی واقعہ نے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے قومی ، سیاسی، عسکری قیادتیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے دھرنوں احتجاجی سیاست کرنے والوں نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے دہشت گرد انسانیت اور ملک کے برترین دشمن ہیں ملک کے تمام سیاست دان ملک کی خاطر تمام اختلافات ختم کر کے حکومت اور افواج پاکستان کا ساتھ دیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے اور ملک میں امن وامان قائم ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف پرعزم ہے۔

افضل گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -