میپکو ریجن میں شیڈول کے برعکس زائد لوڈشیڈنگ ‘ صارفین پریشان

میپکو ریجن میں شیڈول کے برعکس زائد لوڈشیڈنگ ‘ صارفین پریشان

  

ملتان ‘ وہاڑی ( خصوصی رپورٹر ‘نمائندگان ) میپکو ریجن کے دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں حکومت کے مقررہ کردہ لوڈشیڈنگ شیڈول سے زائد بجلی بندش کا سلسلہ جاری ہے ۔ حکومت اور وزارت پانی و بجلی کی جانب سے چھوٹے شہروں اور دیہات کیلئے آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ شیڈول مقرر ہے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

لیکن خطے کے بجلی صارفین کو 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنمگ کا سامنا ہے ۔ میپکو ذرائع کے مطابق ہائی لاس فیڈرز اور زیادہ بجلی چوری والے فیڈرز کے صارفین کو مقررہ شیڈول سے زائد لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے صارفین کی پریشانی اور مشکلات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا اور تاجروں کے کاروبار بری طرح ٹھپ ہو کررہ گئے ہیں جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں شیخ ریاض الدین ، کاشف علی ، حسن اقبال، ماجدرشید، طاہر علی ، محمد اجمل ساقی ، بشیر احمد، سرفرازاحمد، کا مران علی ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جا ئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -